• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جولائی کے دوران چینی سیل فونز کی ترسیل میں کمیتازترین

September 14, 2022

بیجنگ(شِنہوا) جولائی کے دوران چینی سیل فونز کی ترسیل میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملکی مارکیٹ میں آنیوالے نئے ماڈلز کی تعداد کم رہی ۔

چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(سی اے آئی سی ٹی) کی جانب سے منگل کو جاری کردہ صنعتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں سیل فونز کی ملکی ترسیل ایک کروڑ 99لاکھ 8 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 30.6 فیصد کم ہے۔

1 کروڑ 46 لاکھ 72ہزار یونٹس کے ساتھ جولائی کی ترسیل میں 5 جی سہولت والے سیل فونز کا ایک بڑا حصہ رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 35.7 فیصد کم ہے۔

رواں سال کے ابتدائی7 ماہ کے دوران ملکی سیل فونز کی ترسیل گزشتہ سال کی نسبت 23 فیصد کم ہو کر 15کروڑ 60 لاکھ  یونٹس رہ گئی ہے۔

سی اے آئی سی ٹی کےاعدادوشمار کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 22 نئے ماڈلز ملکی مارکیٹ میں آئے جو جولائی 2021ء کے مقابلے 15.4 فیصد کم ہیں۔