• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جولائی 2024 کرہِ ارض کا تاریخی گرم ترین اورمسلسل 14 واں ریکارڈ توڑمہینہ قرارتازترین

August 14, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا) گزشتہ ماہ جولائی کرہِ ارض کی تاریخ میں ریکاڑد گرم مہینہ تھا جس نے مسلسل 14 ماہ تک ریکارڈ ماہانہ عالمی درجہ حرارت کا سلسلہ جاری رکھا۔

امریکی نیچرل اوشینک اینڈ ایٹموس فیرک ایڈ منسٹریشن(این او اے اے) کے نیشنل سینٹر فار انوائرمنٹل انفارمیشن کے سائنسدانوں نے  ماہانہ رپوٹ میں نشاندہی کی ہے کہ جولائی میں عالمی  سطح پر زمین کا اوسط درجہ حرارت بیسویں صدی کے اوسط درجہ حرارت 15.8سینٹی گریڈ سے  1.21 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا جو 175 سالہ عالمی ریکارڈ میں سب سے گرم جولائی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کا درجہ حرارت الاسکا،جنوبی امریکہ کے جنوب،مشرقی روس،آسٹریلیا اور مغربی انٹارکٹیکا کے علاوہ  دنیا کی زیادہ ترزمینی سطح پر اوسط سے زیادہ تھا،افریقہ،ایشیا اور یورپ میں یہ گرم ترین جو لائی تھا جبکہ شمالی امریکہ میں یہ دوسرا سب سے گرم جولائی تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت عالمی سطح پر زمین کا درجہ حرارت 20 ویں صدی کے اوسط درجہ حرارت سے 1.28 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا، جس سے یہ ریکارڈ پر گزشتہ سال کے مقابلے میں گرم ترین عالمی سطحِ زمین کا درجہ حرارت بن گیا ہے۔

ادارے کی گلوبل سالانہ درجہ حرارت رینکنگ آؤٹ لک کے مطابق اس بات کا 77 فیصد امکان ہے کہ 2024 ریکارڈ پر گرم ترین سال رہے گا اور تقریباََ 100 فیصد امکان ہے کہ یہ  پہلے پانچ گم ترین سالوں میں شامل ہوگا۔