نیویارک(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2024 پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کے لیے اولمپک امن معاہدے کی قرارداد منظور کر لی۔
قرارداد کے حق میں 118 ووٹ جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا دو ارکان رائے شماری سے غیر حاضر رہے۔
"کھیل اور اولمپک آئیڈیل کے ذریعے ایک پرامن اور بہتر دنیا کی تعمیر" کے عنوان سے یہ قرارداد حکومت فرانس کی جانب سے پیرس 2024 کے صدر ٹونی ایسٹانگوئٹ نے جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے دوران پیش کی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 26 جولائی سے 11 اگست 2024 تک منعقد ہونے والے پیرس اولمپک گیمز سے سات دن پہلے تک اور 28 اگست سے 8 ستمبر2024 تک جاری رہنے والے پیرا اولمپک گیمز کے سات دن بعد تک اولمپک معاہدے کا احترام کیا جائے۔
اولمپک امن معاہدہ "ایکیشیریا" تمام قسم کی لڑائی کے خاتمے کویقینی بنانے کی ایک طویل روایت ہے، جس سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو اولمپک کھیلوں کے دوران محفوظ سفر اور شرکت کا موقع ملتا ہے۔