اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے اجلاس کے دوران مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
جنرل اسمبلی کے 78ویں سیشن کے صدر ڈینس فرانسس نے اجلاس میں موجود تمام ممالک کے نمائندوں کو اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ابراہیم رئیسی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکرنے کی دعوت دی۔
ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت جنرل اسمبلی کے امن کی ثقافت کے حوالے سے ہونے والےمکمل اجلاس کے آغاز پر پیش کیا گیا۔