• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوری تا نومبر چینی بندرگاہوں پر کنٹینرز کی آمدورفت میں توسیع کا سلسلہ برقرارتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران بندرگاہوں پر کنٹینرز کی آمدورفت میں مستحکم نمو کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران ملک کی بندرگاہوں پر کنٹینروں کے 20 فٹ کے برابر تقریباً 27 کروڑ یونٹ ہینڈل کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 4.2 فیصد زیادہ ہیں۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسی مدت کے دوران چین کی بندرگاہوں پر کارگو کی آمدورفت گزشتہ سال کی نسبت 0.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 14 ارب 31 کروڑ ٹن ہو گئی ہے۔

اس عرصہ کے دوران ملکی تجارت کیلئے کارگو کی آمدورفت میں گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ غیر ملکی تجارت 2.5 فیصد کم ہو گئی ہے۔