• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوری تا جولائی کے دوران چین میں خدمات کی تجارت میں 20.7 فیصد اضافہتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران خدمات کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 20.7فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کل تجارتی مالیت 33 کھرب 90 ارب یوآن(تقریباً 4 کھرب 92 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر) رہی۔

خدمات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 22.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 16 کھرب 40 ارب یوآن اور خدمات کی درآمدات17 کھرب 50 ارب رہیں جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 18.9 فیصد زیادہ ہیں۔