بیجنگ(شِنہوا) چین کی غیر مالیاتی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری(او ڈی آئی) 2022ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 6 کھرب 27 ارب 40 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 10.3 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کے لحاظ سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 7.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 94 ارب 36 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
آؤٹ باؤنڈ لیزنگ اور کاروباری خدمات کی سرمایہ کاری گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.2فیصد اضافہ کے ساتھ رواں سال 32 ارب 8 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
مینوفیکچرنگ، تھوک و پرچون اور تعمیرات سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری میں نشوونما دیکھی گئی ہے۔
ابتدائی 10 ماہ کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک میں غیرمالیاتی براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 6.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 17 ارب 25 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو اس عرصہ کے دوران مجموعی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے 18.3 فیصد کے برابر ہے۔