بیروت (شِنہوا)جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے 3 ارکان جاں بحق ہو گئے۔ حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ منگل کو ہونے والے حملے میں مارے جانے والوں میں حسن اسماعیل، محمود نصیر اور عیسی نورالدین شامل ہیں اور یہ کہ پارٹی ان کی موت کا باضابطہ اعلان کرنے سے پہلے ان کے اہل خانہ کو مطلع کرے گی۔ عسکری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان کے مشرقی اور وسطی سیکٹرز میں پانچ مکانات بھی تباہ ہوئے۔