• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا،بیٹری پلانٹ میں آگ لگنے سے20 سے زائد کارکن ہلاکتازترین

June 24, 2024

سیول(شِنہوا) جنوبی کوریا میں آتشزدگی کا شکارہونے والے بیٹری پلانٹ میں  پھنسے ہوئے23 کارکنوں میں سے 20 سے زائد کی لاشیں برآمدکرلی گئی ہیں۔

یونہاپ نیوزایجنسی نے پیر کو پولیس اور فائربریگیڈ حکام کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت سیول سے تقریباً 45 کلومیٹر جنوب میں پرائمری بیٹری پلانٹ میں آگ مقامی وقت کے مطابق صبح10 بج کر31منٹ پرلگی۔

آگ لگنے کے وقت 67 کارکن پلانٹ میں موجود تھے،جن میں سے 23 کارکن باہر نکلنے میں ناکام ہوگئے تھے۔