بیجنگ(شِنہوا) چین نے جنوبی کوریا پر زور دیا کہ وہ تھاڈ مسئلے کو صحیح طریقے سے نمٹانے اور اس کا انتظام جاری رکھے تاکہ اسے دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹ بننے سے روکا جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نےان خیالات کا اظہار روزانہ کی نیوز بریفنگ میں جنوبی کوریا کی جانب سے تھاڈ بیس کے ماحولیاتی اثرات کے جائزے سے متعلق مسودہ رپورٹ کی تیاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔
وانگ نے کہا کہ چین تھاڈ کے معاملے پر جنوبی کوریا کے اقدامات پر گہری نظر اور اس مسئلے پر اس کے ساتھ ہر سطح پر رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ جنوبی کوریا تھاڈ کے معاملے کو مناسب طریقے سے حل کرے گا اور اس کا انتظام چین کے ریاستی کونسلر وانگ یی اور جنوبی کورین وزیر خارجہ پارک جن کے درمیان گزشتہ سال اگست میں چھنگ ڈاؤ میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق جاری رہے گا۔ اور اسے دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹ بننے سے روکے گا۔