• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا میں بھگدڑ سے 3 چینی ہلاکتازترین

October 30, 2022

سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا میں چینی سفارت خانہ نے سیول کے ایک ضلع ایٹایون میں بھگدڑ سے 3 چینی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 

یہ بھگڈر ہفتے کی شب ہالووین تہوار کی تقریبات کے دوران ہوئی تھی۔

چینی سفارت خانہ نے کہا کہ بھگدڑ کے بعد فوری طور پر ہنگامی ردعمل طریقہ کار کو فعال کیا ، حادثے کی وجوہات اور متاثرین کی قومیت بارے معلومات کے لئے رات بھر جنوبی کوریا کے متعلقہ حکام سے رابطے میں رہے ۔

مز ید کہا گیا ہے کہ کسی بھی چینی شہر ی کی جا نب سے متوقع مدد کی در خواست کے لئےانٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گہری نگاہ رکھی گئی۔

چینی سفارت خانہ نے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی۔

جنوبی کوریا کے فائر فائٹنگ حکام کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے) تک اس حادثے میں 151 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے تھے۔