• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا میں 4 کار سازکمپنیاں نقائص کی وجہ سے 1 لاکھ 72ہزارگاڑیاں واپس منگوائیں گیتازترین

August 08, 2024

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا میں چار ملکی اور غیر ملکی کار ساز کمپنیاں مینوفیکچرنگ کے نقائص کے باعث رضاکارانہ طور پر تقریبا 1 لاکھ 72 ہزار  گاڑیاں  واپس  منگوائیں گی۔

وزارت لینڈ، انفراسٹرکچر اینڈ ٹرانسپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو کوریا ایئر بیگ ماڈیول انفلیٹر میں خرابی پر بی ایم ڈبلیو 320 ڈی سمیت 98 مختلف ماڈلز کے 1 لاکھ 13 ہزار 1 سو 97 یونٹس واپس منگوائے گی۔

ہیونڈائی موٹر نے دوسری قطار کی سیٹوں کی وائرنگ کی خرابی کی وجہ سے سانٹا فے سمیت دو ماڈلز کے 43 ہزار 926 یونٹس واپس منگوا لیے۔

کی آ کارپوریشن سوئل ماڈل کے 15 ہزار 7633 یونٹس میں ہائیڈرولک الیکٹرانک کنٹرول یونٹ کی ناقص پائیداری کی مرمت کرے گی۔

کے جی ایم کمرشل ناقص اسٹیئرنگ سسٹم کی وجہ سے اسمارٹ 110 ای الیکٹرک بس ماڈل کے 52 یونٹس پر اصلاحی اقدامات کرے گی۔

 گاڑیوں کے مالکان ناقص پرزوں کو مفت تبدیل کرنے کے لئے مرمت و سروس مراکز کا دورہ کرسکتے ہیں۔