• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا، لینڈنگ سے قبل مسافر طیارے کادروازہ کھل گیا، 9 مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامناتازترین

May 26, 2023

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا میں دوران لینڈنگ مسافر  طیارے کا دروازہ کھل جانے کے باعث نو مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یونہاپ خبرایجنسی نے جمعہ کو رپورٹ کیاکہ مقامی وقت کے مطابق صبح  11 بج کر 49 منٹ (پاکستانی وقت صبح 7 بج کر 49 منٹ ) پر ملک کے جنوبی ریزورٹ جزیرے جیجو کے ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے طیارے کا داخلی دروازہ سیئول سے تقریباً 240 کلومیٹر جنوب مشرق میں ڈائیگو کے ہوائی اڈے پر اترنے سے عین قبل دوپہر 12 بج کر 45 منٹ(پاکستانی وقت صبح 8 بج کر 45 منٹ) پر کھل گیا۔

طیارہ کھلے دروازہ کے ساتھ ڈائیگو ایئرپورٹ کے رن وے پر اترا۔

 طیارے میں سوار 194 مسافروں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم 9کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر 30 سال کے ایک شخص کی وجہ سے پیش آیا جس نے ہوائی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔