• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا کی نجی خلائی کمپنی کی گاڑی کے اڑنے کا تجربہ کامیابتازترین

March 21, 2023

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کی نجی خلائی کمپنی انو سپیس نے کامیابی کے ساتھ ایک آزمائشی گاڑی اڑائی ہے جو ملک کے نجی شعبے کی طرف سے اپنی نوعیت کی پہلی گاڑی ہے۔

مقامی میڈیا نے منگل کوبتایا کہ  ہینبٹ-ٹی ایل وی خلائی سٹارٹ اپ کے ذریعہ آزادانہ طور پر تیار کردہ  آزمائشی لانچ وہیکل کو شمالی برازیل کے الکانٹارا سپیس سینٹر سے اتوار کو مقامی وقت دوپہر2بج کر 52 منٹ ( پاکستانی وقت صبح 10 بج کر 52 منٹ)پراڑان بھروائی گئی۔

8.4 ٹن تھرسٹ سنگل سٹیج ہائبرڈ راکٹ کا انجن  106 سیکنڈ تک فعال رہا اور اس نے برازیل کے پانیوں میں گرنے سے پہلے 4 منٹ اور 33 سیکنڈ کی پرواز کی۔

مقامی میڈیا نے انو سپیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ اصل میں انجن کے فعال رہنے کے  118 سیکنڈ کے  مطلوبہ وقت سے 12 سیکنڈ کم تھا تاہم انجن نے پرواز کے دوران اپنی طاقت برقرار رکھتے ہوئے معمول کے مطابق کام کیا۔

جنوبی کوریائی سٹارٹ اپ اسپیس لانچ گاڑیوں کے لیے ملک کی پہلی نجی کمپنی بن گئی ہے جس میں ایک آزاد انجن ٹیکنالوجی ہے جو کمرشل لانچ سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔