جنوبی کوریا کی بچھڑے خاندانوں کے ملاپ کے لیے ڈی پی آر کے کو مذاکرات کی پیشکشتازترین
September 08, 2022
سیول(شِنہوا) جنوبی کوریا نے 1950-53 کی کوریائی جنگ میں الگ ہونے والے خاندانوں کے دوبارہ ملاپ کے لیے عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ساتھ بات چیت کی تجویز پیش کی ہے۔جنوبی کوریا کے وزیربرائے اتحاد کوون ینگ سی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت عوامی طور پر ڈی پی آر کے کو علیحدہ ہونے والے خاندانوں کے معاملے پر مذاکرات کی پیشکش کرتی ہے۔ کوون نے کہا کہ ہماری حکومت کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے ذمہ دار حکام جلد از جلد ذاتی طور پر ملاقات کریں گے تاکہ انسانی ہمدردی کے معاملات بشمول علیحدہ ہونے والے خاندانوں کے معاملے پر کھل کر بات چیت کی جاسکے۔
کوون نے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت کھلے ذہن کے ساتھ مذاکرات کے لیے رجوع کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ڈی پی آر کے کی ترجیحات بشمول تاریخ، مقام، ایجنڈا اور مذاکرات کی شکل کو مثبت طورپر مدنظر رکھا جائے۔