• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا کے قانون ساز کی چین کے حوالے سے امریکہ کی سیمی کنڈکٹر پالیسیوں پر سخت تنقیدتازترین

August 08, 2023

سیول(شِنہوا) جنوبی کوریا کے ایک قانون ساز نے چین کے حوالے سے امریکہ کی  سیمی کنڈکٹر پالیسیوں پر سخت تنقید کی کیونکہ قانون سازی سے امریکہ کے جنوبی کوریا سمیت دیگرایشیائی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ جون میں اپنی پارٹی "ہوپ آف کوریا" لانچ کرنے والےحزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق رکن یانگ ہیانگ جا نے کہا کہ چین کی جدید چپس تک رسائی یا پیداوار کی صلاحیت کو روکنے کے امریکی اقدامات سے اس کے ایشیائی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ فنانشل ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرواشنگٹن دوسرے ممالک کو سزا دینے اور بل پاس کرنے اور 'امریکہ فرسٹ' پالیسیوں کو غیر متوقع انداز میں نافذ کرنے کی کوشش جاری رکھتا ہے تو دوسرے ممالک امریکہ کے خلاف اتحاد بنا سکتے ہیں۔ سابق چپ انجینئر اور سام سنگ الیکٹرانکس کے ایگزیکٹویانگ نے کہا کہ  امریکہ اپنی طاقت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی مشترکہ اقدار پر زیادہ غور کرے۔