سیئول(شِنہوا) جنوبی کوریا کے صوبہ گینگون کی مشرقی ساحلی کاؤنٹی یانگ یانگ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
اتوار کویونہاپ نیوزایجنسی کے مطابق انتظامیہ کو آگ پر قابو پانے کے بعد جائے وقوعہ سے 5 لاشیں ملی ہیں ۔
یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 50 منٹ پر گر کر تباہ ہوا اور گرنے کے فوری بعد شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا ۔
اس ہیلی کاپٹر کو سوکچو، گوسیونگ اور یانگ یانگ کی مقامی حکومتوں نے مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا جو کہ جنگل میں آگ بجھانے کی سرگرمیوں کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔