سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا میں چارغیرملکی کارساز کمپنیوں نے ناقص پرزوں کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر1 لاکھ2ہزار254 گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک کی لینڈ، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے مطابق ووکس ویگن گروپ کوریا 27 ماڈلز سے 74ہزار809 گاڑیاں واپس منگوائے گی جن میں ٹیگوان 2.0 ٹی ڈی آئی بھی شامل ہے جو ٹرنک میں نقص کی وارننگ کے باعث واپس منگوائی گئی ہے۔مرسڈیز بینز کوریا 15 ماڈلز سے 13ہزار530 گاڑیاں واپس منگوا ئے گی جن میں جی ایل ای 350ڈی 4میٹک بھی شامل ہے جن میں گاڑی کی پچھلے حصے کی واٹر پروف خرابی کے ساتھ ساتھ 35 ماڈلز کی 3ہزار581 گاڑیوں میں سن روف کے شیشے کے پینل خراب ہیں۔فورڈ سیلز اینڈ سروس کوریا سیٹ بیلٹ کے لیے وارننگ سانڈ میں سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے دو ماڈلز کی7ہزار83 گاڑیاں واپس منگوا ئے گی۔بی ایم ڈبلیو کوریا ایئر بیگز میں سافٹ ویئر کی خرابی کے لییمنی کوپر ایس ای ماڈل کی 927 گاڑیوں کے ساتھ آر1250جی ایس ایڈوینچر سمیت تین موٹر سائیکلوں کے 2ہزار324 یونٹس کو واپس منگوا ئے گی۔