• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا، بھگدڑ سے 146 افراد ہلاک 150 زخمیتازترین

October 30, 2022

سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ضلع ایٹایون میں ہفتے  کی رات ہالووین کی تقریبات کے دوران بھگدڑ سے کم از کم 146 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ بھگدڑ میں تقریباً 50 افراد کے دل کا دورہ پڑنے کا شبہ ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے 140 سے زائد گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرفائٹنگ حکام نے مطلع کیا ہے کہ بچائے گئے 81 افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

یہ حادثہ ضلع میں ایک ہوٹل کے ساتھ واقع ایک تنگ گلی میں پیش آیا۔ ایٹایون میں ہالووین کی کئی تقریبات ہوئیں۔ پولیس کے اندازہ کے مطابق ہالووین تقریبات میں تقریباً 1 لاکھ افراد شریک تھے۔

بھگدڑ کے فوری بعد جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے 2 ہنگامی اجلاس طلب کئے اور حکام کوحکم دیا کہ وہ زخمیوں کے لیے اسپتال میں بستروں کا انتظام رکھیں۔

حادثہ کے انتظام کا صدر دفتربنائیں۔ مرنے والوں کی شناخت اور حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات سمیت بعد کے حالات سے مناسب طریقے سے نمٹیں۔

جنوبی کوریا ، سیول کے ضلع ایٹایون میں بھگدڑکے مقام پر امدادی کارکن کام کررہے ہیں۔ (شِںہوا)