بیجنگ (شِنہوا)چین نے جنوبی کوریا اور برطانیہ پر زور دیا کہ وہ اسکے بنیادی اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر غیر ذمہ دارانہ بیان بازی بند کریں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار پریس بریفنگ میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول اور برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے درمیان چین کے تائیوان علاقے اور چین کے جنوبی اور مشرقی سمندروں کے بارے میں ڈاؤننگ اسٹریٹ معاہدے کے مندرجات پر ایک سوال کے جواب میں کیا۔ تائیوان کو چینی سرزمین کا اٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے، ماؤ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔
ترجمان نے کہا کہ جہاں تک جنوبی اور مشرقی سمندروں سے متعلق مسائل کا تعلق ہے، نہ تو جنوبی کوریا اور نہ ہی برطانیہ اس کا فریق ہے، اور نیویگیشن اور اوور فلائٹ کی آزادی کے حوالے سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔