• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا 2044 میں دنیا کاعمررسیدہ لوگوں کا سب سے بڑا ملک بن جائے گاتازترین

September 06, 2022

سیول(شِنہوا) جنوبی کوریا کے 2044 میں دنیا کا سب سے زیادہ عمررسیدہ لوگوں کا ملک بننے کی توقع ہے۔پیر کو شماریات کوریا کے جاری اعداد و شمارکے مطابق  تیزی سے بڑھتی عمرکی وجہ سے65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا تناسب  2044 میں ملک کی کل آبادی کا 36.7 فیصد ہوگا۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی کوریا 2044 میں جاپان کے تخمینہ شدہ 36.5 فیصد کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ عمر رسیدہ  افراد کا ملک بن جائے گا۔

یہ اعداد و شمار 2022 کی اقوام متحدہ کی آبادی کے امکانات کی رپورٹ اور جنوبی کوریا کی شماریاتی ایجنسی کے ملک کی آبادی کے نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔

جنوبی کوریا کے بوڑھے افراد کا تناسب 2022 میں 17.5 فیصد سے بڑھ کر 2040 میں 34.4 فیصد اور 2070 میں 46.4 فیصد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔