• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی افریقہ میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاکتازترین

January 30, 2023

جوہانسبرگ(شِنہوا)جنوبی افریقہ کے مشرقی کیپ صوبے کے شہرگیبرہا کے علاقےکوازکیلے میں دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس نے پیر کو کہا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ  روز شام سوا پانچ بجے سے ساڑھے پانچ بجے کے  درمیان کوازکیلے میں ایک گھر کا مالک کئی مہمانوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھا اور دونوں مسلح افراد صحن میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔

مشرقی کیپ صوبے میں پولیس کی ترجمان پریسیلا نائیڈو نے کہا کہ تین خواتین اور چار مرد شدید زخمی ہوئے جبکہ دو خواتین اور دو مردوں سمیت دیگر چار افراد کو گولی لگنے سے زخم آئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرین میں سے ایک نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی جن میں گھر کا مالک بھی شامل ہے۔

پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ حملے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔