• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی افریقہ کےشمالی صوبےمیں گاڑیوں کے تصادم میں 20 افراد ہلاکتازترین

February 14, 2023

جوہانسبرگ(شِنہوا) جنوبی افریقہ کے مقامی ٹرانسپورٹ حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمال بعید صوبے لمپوپو میں ایک مال بردار ٹرک بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی ایک بس سے  جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

منگل کولمپوپو کے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ اور کمیونٹی سیفٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ پیر کو مقامی وقت شام 5 بجے کے قریب وہمبے ضلع میں موسینا کی طرف سڑک این1-29 ماشووہیلا پر پیش آیا۔

محکمہ نے بتایا کہ دس مسافرشدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 16 کو درمیانے درجے اور 35 کو معمولی زخم آئے ہیں۔ زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کی وجہ ابھی بھی زیرِ تفتیش ہے اور محکمہ کے مطابق پولیس غوطہ خوری کی ٹیم کو قریبی دریا میں ایسے لوگوں کی تلاش کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ بہہ گئے ہیں۔