جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے شمال مغربی صوبے رسٹنبرگ میں امپالا کی پلاٹینم کان میں لفٹ کے حادثے میں گیارہ کان کن ہلاک ہو گئے۔
مقامی ٹیلی ویژن چینل ای این سی اے کی رپورٹ کے مطابق کان کنوں کو شافٹ کے اوپر اور نیچے لےکر جانے والی لفٹ غیر متوقع طور پر 200 میٹر نیچے گر گئی۔
رپورٹ میں کان کنی کمپنی کے ترجمان جوہان تھیرون کے حوالے سے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر88 کان کن لفٹ میں سوار تھے۔