• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں عمارت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہو گئیتازترین

August 31, 2023

جوہانسبرگ(شِنہوا)جنوبی افریقہ کےشہرجوہانسبرگ کےمرکزمیں ایک عمارت میں آتشزدگی سےہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہو گئی ہے۔

جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروسزکےترجمان رابرٹ مولاؤدزی نےجمعرات کو شِنہواکوبتایا کہ جوہانسبرگ کے مرکزی کاروباری ضلع میں آج صبح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے والی پانچ منزلہ عمارت میں تلاش اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد اب 73 ہو چکی ہے 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مولاؤدزی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔