جوہانسبرگ(شِنہوا) جنوبی افریقہ کے گوتینگ صوبے کی میرافونگ مقامی میونسپلٹی میں منی بس اور ٹرک کے تصادم میں 12طالب علموں سمیت 13 افراد ہلاک اور 7دیگر زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں منی بس کاڈرائیور بھی شامل ہے۔
گوتینگ میں تعلیم، کھیل، فنون، ثقافت اور تفریح کے لیے ایگزیکٹو کونسل کے رکن ماتوم چیلونے نے بتایا کہ طلباء کو لے جانے والی منی بس پک اپ ٹرک کی عقب سے ٹکر کے بعد الٹ گئی جس میں بعد ازاں آگ لگ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ 11 طالب علموں کا تعلق راک لینڈز پرائمری اسکول اور ایک کا تعلق کارلٹن ویل کے لیرسکول بلیووروئٹسگ سے تھا۔