جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ اگلے ماہ کوازولو-نٹال کے ڈربن اور رچرڈز بے میں ہونے والی کثیر الجہتی بحری مشق کے لئے چین اور روس کی بحری افواج کی میزبانی کرے گا۔
وزارت دفاع اور سا بق فوجیوں نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ موسی دوم کے نام سےمعروف یہ کثیرالجہتی بحری مشق 17 سے 27 فروری تک منعقد ہوگی اور جنوبی افریقہ کے 350 سے زیادہ فوجی اپنے چینی اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ اس مشق میں شامل ہوں گے۔
وزیر دفاع اور سابق فوجی تھانڈی موڈیس نے اس بیان میں کہا ہے کہ اس میں شامل تمام ملکوں کو بحری نظام کے باہمی تعاون، مشترکہ ڈیزاسٹر سسٹم کے انتظام میں اضافے، بحری تعاون اور انسداد قزاقی مشقوں کے ذریعے فائدہ پہنچے گا۔
جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن میں نومبر 2019 میں چین اور روس کی بحری افواج کے ساتھ پہلی مشق کی تھی۔