• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوب مشرقی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپتازترین

October 02, 2024

بیروت (شِنہوا) جنوب مشرقی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔  لبنان کے فوجی اور سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ بدھ کی صبح تقریباً 40 ارکان پر مشتمل اسرائیلی انفنٹری کمانڈوز نے جنوب مشرقی لبنان کے سرحدی گاؤں ادیسہ کے مشرقی کنارے پر ڈرون کی آڑ میں دراندازی کی کوشش کی۔  ذرائع کے مطابق اسرائیلی انفنٹری فورس مسگاو ام بستی سے  سرحدی باڑ عبور کرکے تقریباً 150 میٹر تک اند ر آگئی جہاں پر گھات لگائے ہوئے رضوان فورسز سے وابستہ حزب اللہ کے ارکان سے ان کی جھڑپ ہوئی۔

ذرائع  نے بتایا کہ فریقین کے درمیان تھوڑے فاصلے سے پرتشدد جھڑپ ہوئی، جس کے دوران مشین گنوں، راکٹ دستی بموں اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا،اسرائیلی فوجی دستوں کوعلاقے سے محفوظ پسپا ہونے کے لیے فضائیہ کی جانب سے شدید  بمباری کی گئی۔