• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوب مشرقی ایشیا کے ناریل چین میں مقبولتازترین

October 27, 2022

نان ننگ (شِنہوا) ژوآنگ یونگ کو ناریل سے محبت ہے وہ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ناریل مختلف طریقوں سے خریدتا ہے، اس میں یومیہ خریداری، آن لائن خریداری اور نمائش میں خریداری شا مل ہے۔

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ کے شہری ژوآنگ کا کہنا ہے کہ  ناریل کا ذائقہ تازہ اور میٹھا ہے ۔

حالیہ برسوں میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ناریل نے چین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے، یہ کیک ، کافی ، اور یہاں تک کہ ہاٹ پا ٹس سمیت  کھانے اور پینے میں بڑے پیمانے پر استعمال ہورہے ہیں۔

ناریل کی مختلف مصنوعات نے کمپنیوں کو نئے مواقع فراہم کرتے ہوئے چینی صارفین کے ذائقے کو تقویت دی ہے۔

نان ننگ میں پھلوں کی تھوک مارکیٹ کے کولڈ اسٹوریج میں تھائی لینڈ کے ناریل  قطار میں لگے نظر آتے ہیں، جو جلد ہی ملک بھر کے ریستورانوں، مشروبات کی دکانوں، سپر مارکیٹوں اور صارفین کے پاس پہنچ جائیں گے۔

گوانگ شی میں ایک تجارتی کمپنی کے ڈپٹی منیجر موجیامنگ نے کہا کہ تھائی لینڈ میں مقامی کمپنیاں ناریل جمع کرکے ان کی چھانٹی اور پیکنگ کرنے کے بعد چین بھیج دیتی ہیں۔

انہوں نے کئی بار تھائی لینڈ کا دورہ کیا ہے اور ناریل کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تھائی فیکٹریوں کے ساتھ تعاون کے معاہدے کئے ہیں۔

چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریمنگ پھل کے تاجروں کے لئے فروخت بڑھانے کا اہم ذریعہ بن گئی ہے۔

مو نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا سے ناریل کی آن لائن فروخت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ماضی میں ہمیں ناریل کا تازہ پانی پینے کے لیے چھری سے ناریل میں سوراخ کرنا پڑتا تھا جو محنت طلب اور خطرناک کام تھا ۔لیکن آب آلات دستیاب ہیں جس سے ناریل پانی حاصل کرنا آسان ہے۔ 

 

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ کی ایک دکان پر تھائی لینڈ کے ناریل سے بنی کھانے کی اشیاء کو سجایا گیا ہے۔ (شِنہوا)