• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جمہوریہ چیک کے سیاست دان اپنے غلط فیصلے کوواپس لیں:چینتازترین

February 03, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  چیک کے بعض  سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو واپس لیتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط  پیغامات بھیجنا بند کریں۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں چیک پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مارچ میں  تائیوان کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ماؤ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ اور اس کے بنیادی مفاد سے متعلق ہے، چین اپنے تائیوان کے خطے اور اپنے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تعلقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اورتائیوان کے مسئلہ کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی سیاسی جوڑ توڑ کا مخالف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم چیک  کے ان سیاستدانوں سے چین کے موقف کو سنجیدگی سے لینے، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے، غلط فیصلے کو منسوخ کرنے، اور 'تائیوان کی آزادی' کی  علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام بھیجنے سے رک جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔