• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جکارتہ -بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے ذریعے 9 ماہ کے دوران 40لاکھ مسافروں کاسفرتازترین

July 14, 2024

جکارتہ(شِہنوا)انڈونیشیا کی جکارتہ - بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر)جسے مقامی طور پر وہوش بھی کہا جاتا ہے کے 17اکتوبر 2023 میں آغازکے بعد اب تک اس کے ذریعے 40 لاکھ افراد نے سفر کیا ہے۔

پی ٹی کیریٹا سیپٹ انڈونیشیا چین (کے سی آئی سی) کی جنرل منیجر کارپوریٹ سکریٹری ایوا چیئرونیسا نے کہا کہ اس کامیابی نے  تیز رفتار ریلوے سروس کے نو ماہ کے دوران  اس کے لئے انڈونیشیا میں اعلی عوامی اعتماد اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  یہ کامیابی  تما م شراکت داروں اور کے سی آئی سی کی اختراح اورمشترکہ کوششوں سے حاصل کی ہے جو  ہماری خدمات کو فروغ دینے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

انڈونیشیا میں چلنے والی تیز رفتار ریلوے جنو ب مشرقی ایشیا میں اپنی نو عیت کی پہلی ریل ہے جسے 350 کلومیٹڑر فی گھنٹہ کی رفتا ر سے چلنے کے لحاظ سے بنایا گیا ہے ،یہ ریل جکارتہ میں ہالم سٹیشن سےمغربی  جاوا صوبے میں انڈونیشیا کے چوتھے بڑے شہر بانڈونگ  کے تیگا لور تک سٹیشن چلتی ہے جس کی بدولت دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیے تین گھنٹوں سے کم ہو کے 40 منٹ رہ گیا ہے۔

چیئرونیسا نے کہا کہ وہوش کے قیام نے سیاحت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں نمایاں مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔