• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جکارتہ- بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے ٹرائل سیکشن پرریل کی دوران سفر جانچ پڑتالتازترین

November 10, 2022

جکارتہ (شِنہوا) جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر) کے ٹرائل سیکشن کے دوران کیٹنری سسٹم کی دوران سفر  جانچ پڑتال شروع ہوئی ۔ بانڈونگ میں ٹیگالور سٹیشن سے چینی ساختہ الیکٹرک ملٹیپل یونٹس کی سست روانگی سے  اس کی شروعات ہوئی۔ 

اس ہاٹ رننگ ٹیسٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تیز رفتار ریلوے کے پاور سپلائی آلات نے بعد ازاں کیے جانے والے  مشترکہ جانچ  کے ایک سلسلے  کے انعقاد کے لیے درکار ضروریات  کو پورا کیا ہے۔ یہ الیکٹرک ملٹیپل یونٹس یکم ستمبر کو انڈونیشیا پہنچے تھے اور یہ  پہلا موقع تھا کہ  یہ  جکارتہ- بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے ٹریک پر نمودار ہوئے۔

ایک روزہ ٹیسٹ کے دوران کھینچنے والے  پاور سپلائی نظام  کے تمام افعال کی  اچھی طرح جانچ پڑتال کی گئی ۔ ضروری اشارے اور دیگر  پیرامیٹرز ڈیزائن کے معیار پر پورے  اترے ہیں۔ اس نے  اگلے مرحلے میں متحرک جانچ کے لیے ایک ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔

 

انڈونیشیا، بانڈونگ میں فضا سے لی گئی تصویر میں   جکارتہ -بانڈونگ ہائی سپیڈ ریل کے ٹرائل سیکشن میں رننگ  ٹیسٹ کے دوران تیز رفتار ریلوے الیکٹرک ملٹیپل یونٹ (ای ایم یو)  نظر آرہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی گئی  جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن کردہ  رفتار کے ساتھ سفر کرتی ہے ۔ اس سے  انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا کے   دارالحکومت بانڈونگ اور جکارتہ کے درمیان سفرتین گھنٹے کم  ہوکر تقریباً 40 منٹ  ہوجائے گا۔