بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے(ایچ ایس آر) چین اورخطے کے دیگر ممالک کے لیے وسیع مشاورت،مشترکہ شراکت اور مشترکہ مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کوان خیالات کااظہارباقاعدہ پریس بریفنگ میں ہائی سپیڈ لائن کی تعمیر میں تازہ ترین پیش رفت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔تیز رفتار ریلوے کے افتتاح سے پہلےپیر کوجکارتہ-بانڈونگ ایچ ایس آر کی مشترکہ کمیشننگ اور ٹیسٹنگ کا آغاز کیا گیا،جس کا مقصد ٹرین سیٹس کے محفوظ اور ہموار آپریشن کو یقینی بنانا تھا، جو ریلوے منصوبے کی تعمیر میں ایک سنگ میل حیثیت رکھتا ہے۔ماؤ نے کہا کہ جکارتہ-بانڈونگ ایچ ایس آر پہلا بیرون ملک ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ ہے جس میں مکمل طور پر چینی ریلوے سسٹم، ٹیکنالوجی اور صنعتی آلات کا استعمال کیا گیا ، یہ چین-انڈونیشیا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا اہم منصوبہ ہے۔