جکارتہ(شِنہوا)چائنہ ریلوے انٹرنیشنل لمیٹڈ نے کہا ہے کہ جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے(ایچ ایس آر)جو انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی نوعیت کی پہلی تیزرفتارٹرین ہے، کے ذریعے مسافروں کے سفری دورے 20 لاکھ سے تجاوزکرچکے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ایچ ایس آر17 اکتوبر2023 کوباضابطہ طورپر فعال ہونے کے بعد 139 روز سے بحفاظت چل رہی ہے اوراس کے ذریعےمجموعی طورپر 20لاکھ 8ہزار387 مسافروں کو اپنی منزلِ مقصود تک پہنچایا گیا ہے۔
اس وقت ایچ ایس آرٹرین کی یومیہ آمدورفت کو14سے بڑھا کر40 کردیا گیا ہےاورمسافروں کی نشستوں کی تعداد8ہزار4سو سے تین گنابڑھا کر24ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔ایک روزمیں سب سے زیادہ21ہزار537مسافراس ٹرین کے ذریعے روانہ کئے گئےجبکہ روزانہ نشستوں پربیٹھ کر سفرکرنے کی شرح99.6فیصدریکارڈکی گئی ہے۔
کمپنی کاکہنا ہے کہ مسافروں کی ضروریات کو بہترانداز سے پورا کرنے کے لیے کرایہ کی ایک متحرک پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جبکہ ٹرین کے اوقات کار کو بہتر بنایا گیااورسرکاری تعطیلات کے دوران ٹرین کی آمدورفت بڑھا دی گئی۔