بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جیانگ ژے مین کی یاد میں تعزیتی اجلاس کاانعقاد ہوا۔ ان کا انتقال 30 نومبر کو 96 برس کی عمر میں ہوا تھا۔
چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مر کزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کیا۔
عظیم عوامی ہال میں موجود تمام شرکا نے تعزیتی اجلاس کے آغاز پر جیانگ ژے مین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے3 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔