• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جی7 تباہ کن اقدامات کا انکیوبیٹر بن گیا ہے: روسی وزارت خارجہتازترین

May 23, 2023

ماسکو(شِنہوا)  روس نے کہا ہے کہ ہیروشیما میں گروپ آف سیون (جی 7) کے سربراہی اجلاس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  اتحاد ناقابل  اصلاح حد تک بگڑ گیا ہے اور دنیا میں "تباہ کن اقدامات کے انکیوبیٹر" میں تبدیل ہو گیا ہے۔

 روسی وزارت خارجہ نےایک بیان میں کہا کہ ہیروشیما میں جی 7 کے اجلاس کا اعلامیہ چین اور روس کے خلاف "مضحکہ خیز اقتباسات" سے بھرے بیانات کا ایک مجموعہ تھا کیونکہ جی 7 اراکین نے غیر مغربی ریاستوں کو ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے سے روکنے کی کوشش کی ۔

 بیان میں مزید کہا  گیا ہے کہ جی7 ایک انکیوبیٹر میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں ایسے  تباہ کن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو عالمی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ  جی 7 ممالک کی بین الاقوامی معاملات میں خود کو قانون اور انصاف کے حامیوں کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں تاریخ اور عقل کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔ مزید برآں، یہ واضح ہوچکا ہے کہ جی 7 عالمی مسائل کو بڑھانے کا بنیادی سبب ہے۔