• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جی 7 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشرق وسطی میں مزید کشیدگی سے بچنے کی کوششوں پر زورتازترین

August 05, 2024

روم(شِنہوا)گروپ آف سیون(جی 7) کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی کے حالیہ تنازعے کے تما م متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے اجتناب کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔

جی 7 کے صدر اٹلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام  متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسا کوئی بھی ا قدام نہ کریں جو بات چیت اور اعتدال پسندی  کے راستے میں رکاوٹ بنے اور نئی کشیدگی کو بڑھائے۔

اٹلی کے وزیر خارجہ انتونی تیجانی نے کہا کہ ویڈیو کانفرنس میں علاقے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد وزراء خارجہ نے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا جو تنازعے کو علاقے میں توسیع دے سکتے ہیں  اور جن کی شروعات لبنان سے ہو ئی ہے۔

جی 7 کا غیر معمولی اجلاس مشرق وسطیٰ میں تنازعے  میں حالیہ اضافے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کے کامیاب اختتام کو ترجیح  دینے سمیت غزہ کی  پٹی کی آبادیوں  کیلئے انسانی امداد میں اضافے کے لئے  اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔