• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جی 20 سربراہ اجلاس کاعالمی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کا اعادہتازترین

November 17, 2022

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) گروپ آف 20(جی 20) کے17 ویں سربراہ اجلاس نے عالمی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دو روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر بدھ کو منظور کردہ اعلامیہ میں، جی 20رہنماؤں نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحالی، عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے تعاون ضروری ہے۔

جی 20 ممالک نے کہا کہ وہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر کم ترقی یافتہ اور چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ریاستوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ  روزگار کے مواقع  اور ترقی کے لیے وہ ایک مضبوط، جامع اور لچکدارعالمی بحالی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کریں گے۔