• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جی 20 بالی سربراہ اجلاس عالمی معاشی بحالی کے لئے اعتماد کومستحکم کرے گاتازترین

November 14, 2022

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) گروپ آف 20 (جی 20 ) کا 17 واں سربراہی اجلاس، منگل سے بدھ تک انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ہونے والا ہے، توقع ہے کہ سربراہی اجلاس سے عالمی اتفاق رائے اور عالمی اقتصادی بحالی کی جانب اعتماد کو تقویت ملے گی۔

 

دنیا بھر کے ماہرین اور کاروباری رہنماؤں کو بڑی معیشتوں سے امیدیں ہیں کہ وہ میکرو اکنامک پالیسیوں پر ہم آہنگی کو مضبوط  اور کثیرالجہتی، کھلے پن، جامعیت اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دیں گے۔

 

ماہرین اور کاروباری رہنماؤں نے جی 20 میں چین کے فعال کردار اور ایک کھلی، جامع اور متوازن عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے اس کے دانشمندانہ کردار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس سے سب کو فائدہ ہوگا۔

 

 عالمی چیلنجز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ساتھ بحالی ، مستحکم بحالی  کے موضوع سے ہونے والےجی 20 سربراہ اجلاس میں عالمی صحت عامہ کی تعمیر،پائیدار توانائی کی منتقلی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے تین ترجیحی امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 

صحت کے عالمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے، سربراہ اجلاس سے کوویڈ-19 کے عالمی ردعمل کو بہتر بنانے ،صحت کے عالمی ڈھانچے کی تبدیلی میں سہولت کی فراہمی اور صحت کے نظام کو مزید مستحکم، جامع، مساوی اور بحرانوں سے نمٹنے کا اہل بنانے کی جانب تعاون کی توقع ہے۔

 

اجلاس کے موقع پر ہونے والے فورمزمیں دنیا بھرسے ماہرین، عہدیدار اور کاروباری رہنما شریک ہوں گے جو جامع ڈیجیٹل تبدیلی، توانائی تک رسائی، سمارٹ اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز اورانرجی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

انڈونیشیا کے تھنک ٹینک ایشیا انوویشن اسٹڈی سنٹر کے چیئرمین بامبنگ سوریونو کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی ترقی کے لیے ایک نئی محرک قوت کے طور پر، ڈیجیٹل معیشت اہم حیثیت اختیار کرگئی ہے۔

 

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے کرافورڈ سکول آف پبلک پالیسی میں مشرقی ایشیائی بیورو آف اکنامک ریسرچ اور مشرقی ایشیا فورم کے سربراہ پیٹر ڈریسڈیل کے خیال میں، موسمیاتی تبدیلی ایک مشترکہ تشویش کا مسئلہ ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جہاں بڑے ممالک کے درمیان پیش رفت ہو سکتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ اہم مسائل پر ایک اہم پیش رفت ہو، جن میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر تعاون شامل ہے۔