• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جدید چینی سائنسدانوں کی خصوصیت کے حامل نئے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاریتازترین

September 08, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ایسوسی ایشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور چائنہ پوسٹ نے بیجنگ میں مشترکہ طور پر 4 یادگاری ڈاک ٹکٹس پر مشتمل کا ایک سیٹ جاری کیا ہے جس کا موضوع جدید چینی سائنسدان (گروپ 9) ہے۔

چینی ماہر ارضیات لیو ڈونگ شینگ، طبیعیات دان چھینگ کائی جیا، ریاضی دان وو وین جن اور ماہر زراعت یوآن لونگ پھنگ کی تصاویر ان ڈاک ٹکٹس پر شائع کی گئی ہیں۔

اس سلسلے کی پہلی سیریز 1988 میں جاری ہوئی تھی اور اب تک یادگاری ڈاک ٹکٹس کی 9 سیریز جاری ہوچکی ہیں۔ ان پر 38 جدید چینی سائنسدانوں کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جن میں ماہرارضیات لی سی گوانگ، ماہرموسمیات اور جغرافیہ دان ژو کی ژین ماہر بصریات وانگ ڈاہینگ شامل ہیں۔