نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے صدرمقام نان جنگ میں 24 دسمبر کے بعد نان جنگ قتل عام کے 3 متاثرین چل بسے۔
نان جنگ قتل عام کے متاثرین کے یادگاری ہال کے مطابق ان کی اموات کے بعد زندہ بچ جانے والے اندراج شدہ افراد کی تعداد کم ہوکر 51 رہ گئی ہے۔
یوآن گوئی لونگ بدھ کی صبح 88 برس کی عمر میں چل بسے، یوآن کے والد اور چچا کو جاپانی حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔ زندہ بچ جانے والے ژانگ شی شیانگ کا منگل کو 92 سال کی عمر میں جبکہ وانگ جن کا 24 دسمبر کو 91 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔
نان جنگ قتل عام جاپانی حملہ آوروں کی جانب سے 13 دسمبر 1937 کو اس وقت کے چینی دارالحکومت پر قبضہ کے بعد ہوا تھا۔
6 ہفتے کے دوران انہوں نے 3 لاکھ چینی شہریوں اور غیرمسلح فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک ہے۔
سال 2014 میں چین کی اعلیٰ مقننہ نے 13 دسمبر کو نان جنگ قتل عام کے متاثرین کا قومی دن قرار دیا تھا۔