ٹوکیو(شِنہوا)جاپانی پولیس نے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کے ملزم تیتسویا یاماگامی کو مبینہ طور پر بندوق بنانے اور ٹیسٹ فائرنگ کر کے ایک عمارت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پراسیکیوٹرز کے حوالے کر دیا ہے۔نارا پریفیکچرل پولیس کے مطابق 42 سالہ یاماگامی نے قاتلا نہ حملے سے ایک دن پہلے گزشتہ سال 7 جولائی کو مغربی شہر نارا میں مذہبی گروپ یونیفیکیشن چرچ سے منسلک ایک عمارت پر ہتھیار کا تجربہ کیا تھا جبکہ اسکے علاوہ وہ بغیر اجازت ہینڈگن اور بارود بنانے میں بھی ملوث پایا گیا۔42 سالہ ملزم کے خلاف تازہ ترین الزامات سے توقع کی جا رہی ہے کہ شنزو آبے کے قتل سے متعلق پولیس کی تحقیقات مکمل ہو جائیں گی۔