• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپانی وزیراعظم پردھماکہ خیز مواد سے حملہ کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائدتازترین

September 06, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی استغاثہ نے  اپریل میں مغربی جاپان میں ایک انتخابی تقریب کے دوران وزیر اعظم فومیو کیشیداپر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کو سزا کے لیے ذہنی طور پر فٹ قرار دیتے ہوئے اس پر فرد جرم عائد کر دی۔

24 سالہ ریوجی کیمورا کواقدام قتل  سمیت دیگر الزامات کا سامنا ہے جبکہ تحقیقاتی حکام نے ٹیسٹوں کے ذریعے اس بات کا تعین کیا کہ حملے میں استعمال ہونے والا گھریلوسطح پر تیار کردہ پائپ بم مہلک تھا۔

کیمورا پر  استغاثہ کی طرف سےفرد جرم جمعہ کو ختم ہونے والی تین ماہ کی نفسیاتی تشخیص کے بعد عائد کی گئی۔

ہیوگو پریفیکچر سے تعلق رکھنے والے کیمورا پر الزام ہے کہ اس نے فومیوکیشیدا کی طرف اس وقت دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا جب وزیراعظم 15 اپریل کو واکایاما شہر کی ایک مقامی ماہی گیری  بندرگاہ پر تقریر کرنے والے تھے تاہم حملے میں کیشیدا کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی تھی تاہم ایک پولیس اہلکار سمیت دو افرادمعمولی زخمی ہوئے تھے۔

عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کیمورا نے گزشتہ سال ہونے والے ہاؤس آف کونسلرز کے انتخابات کے لیے بطورامیدوار نامزد نہ ہونے پررنجش پیدا کر رکھی تھی۔