ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی کمیونسٹ پارٹی (جے سی پی) نے اپنے موجودہ پالیسی چیف 58 سالہ توموکو تامورا کو کازووشی کی جگہ نئی چیئرپرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک صدی سے زائد تاریخ میں اس پارٹی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔
یہ فیصلہ جمعرات کو اختتام پذیر جے سی پی کی 4 روزہ پارٹی کانگریس میں کیا گیا ،پارٹی کی قیادت میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
69 سالہ شی 2006 سے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور توقع ہے کہ انہیں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے گا، یہ عہدہ جو ٹیتسوزو فووا کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی ہے۔
تامورا کا تعلق ناگانو پریفیکچر سے ہے انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور 2010 کے ہاؤس آف کونسلرز میں پہلی انتخابی کامیابی حاصل کی۔
وہ اس وقت جے سی پی کے پالیسی کمیشن کی چیئرپرسن اور ہاؤس آف کونسلرز کی رکن کی حیثیت سے اپنی تیسری مدت پوری کررہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جے سی پی کی قیادت کی تبدیلی کو صنفی فروغ اور اپنے سرکردہ کی نسلی منتقلی آسان بنانے میں پارٹی کی وسیع تر حکمت عملی کے تحت دیکھا جارہا ہے۔ جے سی پی سیاسی اثر و رسوخ میں اضافے اور وسیع آبادی کو راغب کرنے کے لئے ان تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔