• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپانی کار ساز کمپنی ڈائی ہاٹسو نے حفاظتی ٹیسٹ اسکینڈل کے باعث تمام مقامی پیداوار معطل کردیتازترین

December 26, 2023

ٹوکیو (شِنہوا) جاپانی کار ساز کمپنی ڈائی ہاٹسو موٹر نے اپنے حفاظتی ٹیسٹ میں غلط فہمی کے ایک اسکینڈل کے باعث منگل کو تمام مقامی پیداوار معطل کردی ۔

  کار ساز نےایک  روز قبل شیگا، کیوٹو اور اویٹا کے صوبوں میں تین دیگر پلانٹس بندکرنےکےبعدمنگل کو اوساکا پریفیکچر میں اپنے کارخانے میں کام بند کر دیا جس سے کمپنی کی ملکی پیداوار مکمل طور پر رک گئی۔

ڈائی ہاٹسو کے مطابق   توقع ہے کہ چار فیکٹریاں کم سے کم اگلے سال جنوری کے آخر تک معطل رہیں گی جبکہ کمپنی نےا ن تمام کمپنیوں کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا جنہیں وہ براہ راست سپلائی کرتی ہے۔

 ڈائی ہاٹسو نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ تحقیقات میں 64 ماڈلز کی نئی گاڑیوں کی حفاظتی جانچ کے حوالے سے بدانتظامی کے 174 نئے کیسز ملے ہیں۔