• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپانی فوجی ہیلی کاپٹر کے ملبے کا بڑا حصہ اوکی ناوا کے پانیوں سے برآمدتازترین

May 03, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس(جی ایس ڈی ایف) کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے فلائٹ ریکارڈر سمیت ملبے کا ایک بڑا حصہ منگل کو اوکی ناوا کے جنوبی پریفیکچر میں سمندری تہہ سے  برآمد کیا گیا۔

کیوڈو نیوز نے ایک سرکاری ذریعہ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایک امدادی کمپنی نے ملبے کو اوکیناوا کے میاکوجیما جزیرے کے قریب سطح زمین سے 106 میٹر نیچے سے خشکی پر لایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ڈی ایف حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ریکارڈر پر محفوظ ڈیٹا جیسے اونچائی اور رفتار کا تجزیہ کرے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرکے حادثے کی جگہ سے چھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن میں لیفٹیننٹ جنرل یوچی ساکاموتو کی لاش بھی شامل ہے جو جنوب مغربی جاپان میں دفاع کے انچارج جی ایس ڈی ایف کے آٹھویں ڈویژن کے کمانڈر تھے ۔