ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی حکومت کے تابکار پانی کوموسم بہار یا موسم گرما میں سمندربرد کرنے کے منصوبے کو شدید عوامی ،خاص طورسےماہی گیری کی صنعت سے وابستہ افرادکی جانب سے ردعمل کاسامنا ہےجو اس فیصلے کے بارے میں فکرمند تھے۔
جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کےشمال مشرق میں واقع فوکوشیما ڈائیچی جوہری پاور پلانٹ کے تابکار پانی کو بحر الکاہل میں چھوڑنے کےمتنازعہ منصوبہ پر موسم بہار یا موسم گرما میں عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔
جاپان کی ایٹم مخالف مہم گروپ کے ایک رکن مساہید کیمورا نے شِنہوا کوبتایا کہ جاپان کی طرف سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر برد کرنے کے حوالے سے شک ہے کہ وہ فضلہ اور دیگر مادے کے ڈمپنگ سے سمندری آلودگی کی روک تھام کے کنونشن کے ساتھ ساتھ کنونشن کے 1996 کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کا منصوبہ اقوام متحدہ کے سمندری قانون سے متعلق کنونشن کی بھی خلاف ورزی ہے، جیسا کہ جاپان کی وزارت خارجہ نے بھی اعتراف کیا کہ جس علاقے میں پانی چھوڑا جائے گا وہ اندورن ملک واٹرز نہیں ہے۔