ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی ایک عدالت نے مقامی باشندوں کی جانب سے میاگی کے شمال مشرقی پریفیکچر میں ایک جوہری ری ایکٹر کو دوبارہ شروع کرنے کو روکنے کے مطالبے کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا کہ ان کے خیال میں ہنگامی انخلاء کے منصوبے میں خامیاں تھیں۔
بدھ کو سینڈائی ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلہ دیا کہ فروری 2024 میں اوناگاوا نیوکلیئر پلانٹ کے نمبر 2 ری ایکٹر کو دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کے مدعی کے دعوے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ کسی سنگین حادثے کا امکان موجود نہیں ہے۔
مقدمے کی سماعت کرنے والے جج میتسوہیرو سائتو نے کہا یہ تصور نہیں کیا جا سکتا کہ کسی حادثے کا کوئی خاص خطرہ موجود ہے جو تابکار مادوں کے غیر معمولی اخراج کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مزید کہا کہ اس بات کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آیا انخلاء کے منصوبے کارآمد ہیں کیونکہ ممکنہ خطرے کے بارے میں کوئی بات یقینی نہیں ہے۔
توہوکو الیکٹرک پاور کمپنی کے ذریعے چلائے جانے والے پلانٹ میں ری ایکٹر کو دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کا مقدمہ قریبی شہرایشینوما کی کے رہائشیوں نے دائر کیا تھا جنہوں نے کہا کہ شدید ہنگامی صورت میں شہر اور پریفیکچر سے رہائشوں کے انخلاء کے منصوبے غلط اور ناقابل عمل ہیں۔