ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ جاپانی حکومت کے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاورپلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے کے پیش نظر جاپان سے آبی مصنوعات کے لیے درآمدی کنٹرول کے اقدامات کا نفاذ بالکل مناسب ہے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے سیکرٹری برائے حیاتیاتی ماحولیات وماحول تسی چھن - وان نے اپنے بلاگ میں کہا کہ جاپان کا تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبہ کی پہلے کوئی نظیر نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فکر کرنے کی وجوہات موجود ہیں کہ جاپانی حکومت کس طرح اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ 30 سالہ منصوبہ غلط نہیں ہو گا اور سمندری ماحول میں تابکار مواد کے جمع ہونے سے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی منصوبے سے ہانگ کانگ کے لوگوں میں جاپان سے کھانے پینے کی درآمدات کے محفوظ ہونے کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں، جس سے ہانگ کانگ میں بہت سے جاپانی ریستورانز کا کاروبار متاثر ہواہے، جاپانی آبی مصنوعات کے لیے کنٹرول کے اقدامات کو سخت کرنا ہانگ کانگ کےلوگوں کے تحفظ کے لیے سب سے اہم ہے اور یہ کہ ہانگ کانگ اپنی فوڈ سیکورٹی اور عوامی صحت کے تحفظ کوپس پشت نہیں ڈال سکتا۔