ٹوکیو(شِنہوا) جاپان نے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو بحر الکاہل میں چھوڑنے کا تیسرا مرحلہ شروع کردیا ہے۔
فوکوشیما پریفیکچر کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ماہی گیروں کے خدشات اور مخالفت کے باوجود، پلانٹ کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نےجمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر20 منٹ کے قریب تابکار آلودہ پانی کوسمندر میں خارج کرنا شروع کر دیا۔
اگست اور اکتوبر کے درمیان پہلے اور دوسرے مرحلے کی طرح ٹیپکو نے کہا کہ وہ تقریباً 7ہزار800 ٹن تابکار پانی کو بہانے سے پہلے سمندری پانی کی ایک بڑی مقدارمیں ملا کر چھوڑے گا،جس میں اب بھی تابکار مادہ، ٹریٹیم موجود ہے۔
ٹیپکو نے کہا کہ وہ 20 نومبر تک ایک زیر آب سرنگ کے ذریعے ساحل سے تقریباً 1 کلومیٹر دور روزانہ تقریباً 460 ٹن پانی پمپ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔